کیا آپ پریشان ہیں تو جانیں اس کمپنی کے بارے میں جو آپ کی پریشانی ایک گھنٹے میں دور کر دے

کیا آپ پریشان ہیں تو جانیں اس کمپنی کے بارے میں جو آپ کی پریشانی ایک گھنٹے میں دور کر دے

آج کل ہر انسان کسی نہ کسی پریشانی کا شکار ہے جس کے لیے ہر فرد اپنے انداز میں اپنی اس کیفیت سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے کوئی لمبی واک کرتا ہے تو کوئی موسیقی سنتا ہے کچھ افراد تو اس عالم میں ماہرین نفسیات سے بھی رجوع کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں

 image

جس طرح دنیا بھر میں ڈيمانڈ اور سپلائی کا اصول ہوتا ہے تو لوگوں کو آج کل کے دور میں پریشانی سے بچانے اور ڈپریشن سے نکالنے کا کام بھی ایک منافع بخش صنعت کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے لیے لوگ نت نئے طریقے اختیار کرکے لوگوں کو ڈپریشن سے نکال رہے ہیں- کوئی یوگا کرواتا ہے تو کوئی مختلف نفسیاتی سیشن کرتے ہیں مگر آج ہم آپ کو ایک انوکھی کمپنی کے بارے میں بتائيں گے جو ایک عجیب انداز میں لوگوں کو ذہنی دباؤ سے نکالتی ہے 

لوگوں کو پریشانی سے نجات دلوانے والی کمپنی

حال ہی میں روس کی پریکارٹڈ نامی کمپنی کا سوشل میڈیا پر بہت شہرہ سننے میں آرہا ہے اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آج کل کے دور میں لوگوں کو پریشانی اور ذہنی دباؤ سے نجات دلانے کا علاج ان کے پاس موجود ہے

                                                               

یہ کمپنی 47 لاکھ بھارتی روپے کی خطیر رقم جو پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے کے عوض لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہے جس کے لیے یہ ایک انوکھا طریقہ استعمال کرتی ہے۔ اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اس کمپنی کی مالک کا کہنا ہے کہ جو افراد علاج کے لیے ان کے پاس آتے ہیں ان لوگوں کو علاج کے غرض سے وہ باقاعدہ زمین میں ایک قبر بنا کر اور اس شخص کو ایک تابوت میں 20 منٹ سے لے کر 60 منٹ تک دفن کر دیا جاتا ہے

کمپنی کی مالکہ کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ مکمل محفوظ ہے اور اس وقت کے دوران تابوت میں دفن شخص کو خاص موسیقی سنائی جاتی ہے اور قبر میں شمعیں بھی جلائی جاتی ہیں

 ذہنی دباؤ اور پریشانی سے نجات کا دعویٰ

 اس کمپنی کی مالکہ کا یہ کہنا ہے کہ قبر میں داخل ہونے والا شخص اپنی وصیت کر کے قبر میں جاتا ہے اور اس دوران درحقیقت اس بیمار شخص کے اندر کے خوف ختم ہو جاتے ہیں اور وہ مٹی تلے قبر میں یہ وقت صرف اپنے ساتھ گزارتا ہے جس سے اس کو دنیا کے مسائل کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے اور وہ ایک بدلا ہوا انسان بن کر قبر سے نکلتا ہے

 image

 آن لائن سہولیات بھی میسر

 پریکارٹڈ نامی کمپنی کی مالکہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو افراد آن لائن علاج کی سہولت حاصل کرنا چاہیں ان کو وہ 12 لاکھ بھارتی روپے کے عوض آن لائن علاج تجویز کرتی ہیں جس میں قبر میں دفن تو نہیں کیا جاتا تاہم مریض کا موسیقی اور روشنیوں سے علاج کیا جاتا ہے

 آخر میں یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ انوکھا طریقہ علاج اس نظریہ کے تحت کام کرتا ہے کہ موت ایک حقیقت ہے اور جس انسان کو موت کا یقین ہو اس کا دنیا کی چیزوں کو کھو دینے کا ڈر نکل جاتا ہے اور وہ بہادر ہو کر بڑی سے بڑی مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیۓ تیار ہو جاتا ہے

Comments